کورونا وائرس : آج اترا کینرا ضلع سے مزید ۳۳ افراد کی رپورٹ پوزیٹیو

بھٹکل : 10جولائی 2020(فکروخبر نیوز ) کورونا وائرس انفیکشن کے معاملوں میں روز اضافہ ہوتا جا رہا ہے ، آج اتر کینرا ضلع میں ۳۳ افراد کی رپورٹ کورونا پوزیٹیو آئی ہے ۔

ہیلتھ بلیٹن کے مطابق  آج   منڈگوڈ سے ۱۳ افراد کورونا کا شکار ہوئے ہیں ، جن میں سے  ۱۱ افراد   ,مریض نمبر ۲۳۱۵۸ کے رابطہ میں آئے تھے ،جبکہ  ۸ افراد کا تعلق ہلیال سے ہے ،  وہیں کاروار کے دس افراد  ہیں تو ہوناور اور سرسی سے  ایک ایک افراد کی رپورٹ پوزیٹیوآئی ہے ،

 واضح رہے کہ ضلع اترا کینرا میں مجموعی طور پر ۵۴۵ افراد کورونا سے متاثرہ ہوئے ہیں جن میں سے  ۳ افراد کی موت واقع ہوئی ہے ،وہیں  ۲۲۰ افراد صحتیاب ہو کر اسپتال سے ڈسچارج کر دئے گئے ہیں ، بتادیں کہ ضلع اترا کنیرا میں اس وقت ۳۲۲ ایکٹیو معاملات ہیں

Share this post

Loading...