بھٹکل 15/ مارچ 2020(فکروخبر نیوز) کرونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے جہاں حکومتیں ایڑی چوٹی کا زور لگارہی ہیں وہیں اب ملی اور سماجی تنظیمیں بھی عوام میں بیداری پیدا کرنے کے لیے آگے آرہی ہیں اور محکمہئ صحت کی جانب سے دی جانے والی ہدایات پر سختی سے عمل پیرا ہونے کی نصیحتیں کررہی ہیں۔
مجلس اصلاح وتنظیم بھٹکل نے ایڈوائزری جاری کرتے ہوئے کہا کہ محکمہئ صحت کا بھرپور تعان کرتے ہوئے اس بیماری کے پھیلاؤ روکنے میں ان کا ساتھ دیں اور مشتبہ افراد کی لسٹ ہر گز سوشیل میڈیا پروائرل نہ کی جائے۔
یاد رہے کہ ابھی حال ہی میں محکمہئ صحت نے بیرونی ممالک سے ہندوستان آنے والوں کے طبی جانچ کرنے اور انہیں چودہ روز تک گھر سے باہر نہ نکلنے کی بات کہی تھی۔ جس کے پیشِ نظر تنظیم نے کہا ہے کہ کوئی بھی شخص بیرون سے اپنے گھر بھٹکل آیا ہو جس کی اطلاع پاکر اگر محکمہئ صحت کے افسران اس کے گھر پہنچیں تو اس کا تعاون کرنے کی درخواست کرتے ہوئے اسے معلومات فراہم کرنے کی بھی گذارش کی ہے۔
اس سلسلہ میں تنظیم کا کہنا ہے کہ گھبرانے کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔ اپنے اس ایڈوائزری میں تنظیم نے سوشیل میڈیا پر مشتبہ افراد کی لسٹ وائرل نہ کرنے کی بھی درخواست کی ہے۔
Share this post
