بھٹکل 21جولائی 2020(فکروخبرنیوز)کورونا وائرس کو لے کرجہاں ایک طرف بیداری مہم چلا تے ہوئے عوام کو سامنے آکر کورونا ٹیسٹ کا مشورہ دیا جا رہا ہےتو دوسری طرف کورونا روک تھام کو لے کر جاری کی گئی گائیڈ لائن سے عوام علا ج کو لے کر کشمکش میں مبتلا ہیں، جب کہ کچھ رہنما اصول نے عوام کو خاص طور پر مسلمانوں کو الجھنوں میں مبتلا کر دیا ہے ، اس سلسلہ میں گزشتہ دنوں علما ئے شہر کے وفدنے محکمہ پولس کے اعلی عہدیداران سے ملاقات کر عوام میں پائے جانے والے خدشات کا اظہار کیا تھا
وہیں اب بھٹکل جے ڈی ایس صدر عنایت اللہ شاہ بندری نے پریس کانفرنس کر انتظامیہ کے سامنے کئی مطالبات رکھے ہیں اور امید ظاہر کی ہے کہ ان مطالبات کی منظوری سے لوگوں سے خوف ختم ہوگا اور وہ بے خوف ہو کر کورونا ٹیسٹ کروانے کے لئے تیار ہونگے عنایت اللہ شاہ بندری نے ہلکی علامات یا بغیر علامات والے کورونا مریضوں کے لئے مرکز کی جانب سے جاری کی گئی گائیڈلائن کو بھٹکل میں نافذ نہ کئے جانے کو لے کر سوال کھڑے کئے ،
انہوں نے کہا بھٹکل کی عوام کورونا سے زیادہ کورنٹائن اصولوں سے خوفزدہ ہے ، اس سلسلہ میں اگر ہلکی علامات والوں کو گھر میں ہی کورنٹائن کر کے گھریلو علاج کی اجازت دینے کی انتظامیہ سے اپیل کی ، انہوں نے کہا کہ ایسی صورت میں ہی عوام گھر سے باہر نکل کر کورونا ٹیسٹ کرانے کے لئے راضی ہو سکتے ہیں،
انہوں نے سوال کیا کہ کورونا رپورٹ مثبت آنے پر مذکورہ شخص کو جس طرح مطلع کیا جا تا ہے ، آخر نیگیٹو رپورٹ آنے پر انہیں رپورٹ سے آگاہ کیوں نہیں کیا جا رہا ، دس دن گزرنے کے باوجود انہیں رپورٹ نہیں معلوم ہوتی جس کی وجہ سے وہ خوف و دہشت میں مبتلا ہو جاتے ہیں ، انہوں نے ڈپٹی کمشنر سے محکمہ صحت کو رپورٹ نیگیٹیو آنے کی صورت میں مذکورہ افراد کو میسیج یا کال کے ذریعہ خبردینے کی تاکید کرنے کی درخواست کی ،ساتھ ہی انہوں نے عوام سے بھی اپیل کی کہ وہ خوف میں مبتلا نہ ہوں بلکہ ابتدائی مرض میں ہی علاج و معالجہ کریں ، کورونا سے خوف میں مبتلا ہونے کی ضرورت بالکل نہیں ہے ، جہاں تک کورنٹائن کا مسئلہ ہے ، بھٹکل میں ہلکی علامات والوں کے لئے شہر میں ہی ویمن سینٹر میں کورنٹائن کا انتظام کیا گیا ہے ،
وہیں پریس کانفرس میں علاج کے دوران منگلور یا اڈپی میں مریض کی موت کی صورت میں میت کو بھٹکل میں لاکر تدفین کی اجازت دینے کا مطالبہ کیا ، انہوں نے کہا کہ مسلمانوں کے یہاں میت کا احترام کیا جا تا ہے ، اور اسے اہتمام کے ساتھ مذہبی طریقہ سے اس کی تجہیز و تکفین اور تدفین کی جا تی ہے ، لیکن شہر سے باہر علاج کےلئے گئے مریضوں کی مو ت پر انہیں بھٹکل لانے کی اجازت نہ ملنے کی وجہ سے لوگ اب علاج کے لئے منگلور اور دوسرے مقامات پر لے جانے میں بھی خوف محسوس کر رہے ہیں، اس لئے انتظامیہ کو اس سلسہ میں اعلی حکام تک بات کرنی چاہئے اور اس مسئلہ کا حل نکالنا چاہئے ، انہوں نے کہا کہ انہوں نے خود بھی اس سلسلہ میں بھٹکل کے ایم ایل اے سنیل نائک سے لے کر ڈسٹرکٹ انچار ج منسٹر شیوراج ہیبار ، یہاں تک کہ جے ڈی ایس سر براہ اور سابق وزیر اعلی کمار سوامی تک اپنی بات پہونچائی ہے اور ریاستی وزیر اعلی بی ایس یڈی یورپا سے بات کرنے کی درخواست ہے
لاک ڈاون کے اوقات میں کی گئی توسیع پر اعتراض ظاہر کرتے ہوئے جے ڈی ایس لیڈران نے کہا کہ لاک ڈاون میں ڈھیل کے اوقات کو کم کرنے کی و جہ سے بازاروں میں ہجوم میں اضافہ ہوا ہے اور سماجی فاصلے کو برقرار رکھنے میں بھی دشواریاں پیدا ہوگئی ہیں ،انہوں نے مطالبہ کیا کہ ایسے حالات میں انتظامیہ کو لاک ڈاون کے اوقات کو لے کر مزید غور و خوض کرنا چاہئے ، اور ڈھیل کے اوقات میں توسیع کی جانی چاہئے ،
Share this post
