اڈپی 19/ مارچ 2020(فکروخبر نیوز) کرونا وائرس کے پھیلاؤ پر روک لگانے کے لیے حکومت نے کئی ایک اقدامات کیے ہیں اور گزرتے دنوں کے ساتھ لوگوں میں بیداری لانے کے لیے مختلف قدم اٹھائے جارہے ہیں۔ احتیاطی تدابیر کے تحت یہاں کی جامع مسجد میں نمازوں کے اوقات میں تبدیلی کا اعلان کیا گیا ہے۔ سوشیل میڈیا پر وائر ل ایک پیغام میں بتایا جارہا ہے کہ اس ہفتہ سے جمعہ کی نماز کے اوقات میں تبدیلی لائی گئی ہے۔ 12:40پر جمعہ شروع ہوگی۔ 12:45خطبہ ہوگا اور 12:55پر نمازِ جمعہ ادا کی جائے گی۔ اس کے علاوہ وقتیہ نمازوں میں فجر کی نماز کے علاوہ دیگر چار نمازیں اذان کے بعد ہی ادا کی جائیں گی۔ مسجد کے اندر والے حصہ کو بند کردیا گیا ہے اور باہری حصہ کھول دیا گیا ہے جس کو نماز کے فوراً بعد ڈیٹول سے صاف کیا جائے گا۔
خواتین کے لیے نماز کے نظم کو فی الحال بند کردیا گیا ہے اور کلاسوں میں بھی تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے۔
Share this post
