ریاست کرناٹک میں کرونا وائرس کی روک تھام کے لیے اقدامات شروع، کل سے شروع ہورہے ہیں پہلی جماعت سے پانچویں کے امتحانات

بھٹکل /بنگلورو10/ مارچ 2020(فکروخبر نیوز)  امریکہ سے بنگلور پہنچنے والے چالیس سالہ سافٹ ویرانجینئر کے کرونا وائرس کے ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد حکومت نے اس کی روک تھام کے لیے بڑے اقدامات شروع کردئیے ہیں۔ بنگلورو میں ایل کے جی، یو کے جی کے ساتھ ساتھ پہلی جماعت سے پانچویں جماعت کے طلباء کو چھٹی کا اعلان کیاگیا ہے۔ اسی طرح ریاست کے دیگر اسکولوں میں مارچ کے آخری ہفتہ میں شروع ہونے والے سالانہ امتحانات کل یعنی 11مارچ سے شروع کیے جانے کے احکامات جاری کئے گئے ہیں۔ ان اعلانات کی وجہ سے جہاں طلباء پریشان ہیں وہیں ان کے والدین بھی امتحانات کی تیاری کو لے کر فکر مند ہیں لیکن حکومت نے کرونا وائرس کے پھیلاؤ کی روک تھام کے لیے ایسے اقدامات کیے ہیں۔ اس سے قبل وزیر میڈیکل تعلیم ڈاکٹر سدھاکر نے اسمبلی میں کہا تھاکہ ریاست میں اب تک کرونا وائرس کا کوئی بھی مثبت معاملہ سامنے آیا ہے لیکن یکم مارچ کو امریکہ سے بنگلورو ایرپورٹ پہنچے چالیس سالہ شخص میں یہ وائرس مثبت پایا گیا ہے۔

Share this post

Loading...