بنگلورو 19اپریل 2020(فکروخبرنیوز/ذرائع) کرناٹک میں گذشتہ 19 گھنٹوں کے دوران چار نئے کورونا وائرس مثبت واقعات رپورٹ ہوئے، جس سے ریاست کی تعداد 388 ہوگئی، ایک عہدیدار نے اتوار کو بتایاکہ چار نئے مریضوں میں، تین مرد اور ایک عورت شامل ہیں، سبھی میسورو سے ہیں۔
ایک صحت کے عہدیدار نے بتایا، "مجموعی طور پر 388 واقعات میں 14 اموات اور 105 مریض اسپتال سے ڈسچارج ہوچکے ہیں۔ پچھلے 19 گھنٹوں میں، صرف ایک مریض کو ڈسچارج کیا گیا ہے۔
نئے معاملات میں سے، دو افراد کے بارے میں کہا جارہا ہے کہ انہوں نے دہلی کا سفر کیا تھا جبکہ دوسرے دو افراد سابقہ معاملے کے رابطے ہیں جن میں ایک دوا ساز کمپنی کا ملازم ہے۔
ذرائع : سیاست
Share this post
