کلبرگی 17/ مارچ 2020(فکروخبر نیوز) کرناٹک میں روز بروز کرونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ درج کیاجارہا ہے۔ تازہ معاملہ اس ڈاکٹر کا سامنے آیا جس نے کلبرگی میں کرونا وائرس سے ہلاک ہونے والی مریض کا علاج کیا تھا۔ جانچ کے دوران پتہ چلا ہے کہ اس ڈاکٹر میں کوویڈ۔19مرض کے مثبت نتائج سامنے آئے ہیں۔
کلبرگی کے ڈپٹی کمشنر شرتھ بی کے مطابق 63سالہ ڈاکٹر کو آئیسولیشن وارڈ منتقل کیا گیا ہے اور ان کے گھر والوں کو گھر ہی میں بند کردیا گیا ہے۔ یو کے سے ہندوستان پہنچنے والی بیس سالہ لڑکی کو بھی کرونا وائرس بیماری کے لاحق ہونے کی خبر ذرائع سے موصول ہوئی ہے جس کے ساتھ ہی کرناٹک میں مریضوں کی تعداد اب 10سے تجاوز کرچکی ہے۔ ہیلتھ اینڈ فیملی ویلفیر منسٹر بی سری راملو نے کا کہنا ہے کہ کرناٹک میں مزید دو افراد میں کرونا وائرس کے پائے جانے کی تصدیق ہوئی ہے جس کے ساتھ ریاست میں یہ تعداد دس ہوگئی ہے۔ ان دس افراد میں کلبرگی کا 76سالہ شخص بھی شامل ہے جو کروناوائرس کی وجہ سے فوت ہوگیا تھا۔
اس سے قبل پیر کے روز بتیس سالہ شخص میں کرونا وائرس کے پائے جانے کی تصدیق ہوئی ہے جو امریکہ سے لندن کے راستہ سے ہندوستان پہنچا اور یہ کرناٹکا کا آٹھواں معاملہ تھا۔ اب یہ تعداد بڑھ کر دس ہوگئی ہے۔
Share this post
