منگلورو10/ مارچ 2020(فکروخبر نیوز) وینلاک اسپتال سے فرار ہونے والے کرونا وائرس کے مشتبہ مریض کو پولیس نے تحویل میں لے کردوبارہ اسپتال داخل کیا ہے۔ یاد رہے کہ یہ مریض سے دبئی سے بذریعہ جیٹ ایرویس منگلورو پہنچا تھا جہاں پر اسکریننگ کے دوران پتہ چلا کہ اسے بخار ہے۔ فوری طو رپر اسے وینلاک اسپتال منتقل کیا گیا۔ مریض نے کوویڈ 19کا ٹیسٹ کرنے سے انکار کردیا جس کے بعد وہ اسپتال سے دیر رات گئے لاپتہ ہوگیا۔ فوری طور پراسپتال کے ذمہ داروں نے پولیس تھانہ سے رابطہ کرکے اس شخص کے متعلق معلومات فراہم کیں۔ فوری طور پر پولیس حرکت میں ٓئی۔ افسران کے مطابق اس کی رپورٹ آنی باقی ہیں اور امید کی جارہی ہے کہ جلد ہی رپورٹ موصول ہوں گی۔
Share this post
