کورونا وائرس : انٹراسٹیٹ سفر کرنے والوں کے لئے پابندیاں ختم

 منگلورو 25 اگست 2020 (فکروخبرنیوز/ ذرائع) کرناٹک حکومت نے پیر کے روز انٹر اسٹیٹ سفر کے سلسلے میں بڑی نرمی کا اعلان کیا ہے ۔ اب انٹراسٹیٹ سفر کرنے والوں کو کورنٹائن کی ضرورت نہیں ہے اور نہ انہیں رجسٹریشن کرنا پڑے گا اور نہ کوئی مہر لگائی جائے گی۔ ریاست حکومت کی جانب سے یہ اعلان اس اعلان کے بعد کیا ہے جس میں مرکزی  حکومت نے تمام ریاستوں کے چیف سکریٹریوں کو ایک سرکلر جاری کرتے ہوئے انہیں آگاہ کیا تھا کہ لوگوں کو انٹر اسٹیٹ سفر کرنے میں کسی بھی قسم کی دشواری نہیں ہوگی۔  لیکن  COVID-19 کی کسی علامت جیسے بخار، کھانسی،  گلے میں درد، سانس لینے میں دشواری، وغیرہ پائی جائے تو پھر اس شخص کو چودہ دن ہوم کورنٹائن ہونا پڑے گا۔ اور اسے فوری طور پر کسی ڈاکٹر سے رجوع ہونا پڑے گا یا پھر وہ ٹول فری نمبر 14410 پر کال کریں۔

کرناٹک کے محکمہ صحت اور خاندانی بہبود کے ایڈیشنل چیف سکریٹری جاوید اختر کے جاری کردہ ایک نظر ثانی شدہ سرکلر میں کہا گیا ہے کہ اب بیشتر مسافروں کو بھی سندھو پورٹل پر اپنا اندراج کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔ نہ ہی ان کی آمد کے وقت ریاستی حدود یا بس، ہوائی اڈہ یا ریل اسٹیشنوں کے داخلے پر لازمی میڈیکل چیک اپ کیا جائے گا۔ اس نظر ثانی شدہ سرکلر کا اطلاق کرناٹک میں تمام ریاستوں ریاستوں سے آنے والے تمام بین ریاستی مسافروں پر ہوگا جن میں کاروباری مسافر، طلباء، ملازمت کے لئے آنے والے مزدوروں پر بھی ہوگا۔ ، آمدورفت مسافروں، وغیرہ سے قطع نظر ان کا ریاست کے دورے یا قیام کے دورانیے سے قطع نظر ہوگا۔ اس میں کہا گیا ہے کہ تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز / کمشنر بی بی ایم پی (بروہت بنگلورو مہاناگڑا پالیکے) کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اس کو فوری طور پر نافذ کرنے اور ضلعی سطح پر کسی بھی قسم کے انحراف کے بغیر اس پر عمل درآمد کریں ۔

Share this post

Loading...