کورونا وائرس: کرناٹکا میں نائٹ کرفیو، بھٹکل قاضی صاحبان نے نمازِ عشاء اور تراویح کے متعلق جاری کیں ہدایات

بھٹکل21؍اپریل2021(فکروخبرنیوز) ریاست میں نائٹ اور ویکنڈ کرفیو اور حکومت کی جانب سے کورونا کے تعلق سے نئی گائیڈلائن جاری ہونے کے بعد آج قاضی صاحبان نے بیان جاری کرتے ہوئے لوگوں سے احتیاطی تدابیر پر عمل کرنے کی گذارش کی ہے۔ 
آج مجلس اصلاح وتنظیم بھٹکل میں قاضی صاحبان اور ذمہ داران کی ایک میٹنگ منعقد کی گئی جس کے بعد قاضی صاحبان نے درج ذیل ہدایات جای کی ہیں۔ 
 نمازِ عشاء اور تراویح کی نماز کیتعلق سے کہا کہ عشاء کی اذان کے پانچ منٹ بعد جماعت کھڑی کی جائے اور نماز کے بعد دو رکعت سنت مؤکدہ کی ادائیگی کے بعد تراویح کی نماز ادا کی جائے۔ تراویح پوری ادا کرتے ہوئے اس میں قرآن پاک پڑھنے کا معمول پورا ہو۔
 بچوں اورعمررسیدہ افراد سے گذارش کی گئی ہے کہ وہ گھروں ہی میں نماز پڑھیں۔ 
تراویح اپنے اپنے محلوں میں ادا کرنے کی کوشش کریں اور ادھر اُدھر جانے کا سلسلہ موقوف رکھیں۔ 
حکومت کی جانب سے دی گئی ہدایات ماسک اور سماجی دوری کا پورا لحاظ رکھا جائے۔ 
خصوصی طور پر سحر اور افطار کے وقت اس کورونا وبا کی خاتمہ کے لیے دعا کریں۔ 
جو افراد بیمار ہیں وہ علاج کریں، اپنے اندر بیماری کو نہ رکھیں، ان شاء اللہ اللہ تعالیٰ شفا دے گا۔ 
وتر اور فجر کی نماز میں قنوتِ نازلہ پڑھنے کا اہتمام کریں۔ 
ان ہدایات کے ساتھ ساتھ قاضی صاحبان نے اپنے تعلقات کو اللہ تعالیٰ سے مضبوط کرنے اور اس بیماری کے خاتمہ کے لیے خصوصی دعا کرنے کی اپیل کی اور صدقہ وخیرات کرنے پر بھی زور دیا۔ 
اس موقع پر قاضی جماعت المسلمین بھٹکل مولانا عبدالرب ندوی، قاضی خلیفہ جماعت المسلمین بھٹکل مولانا خواجہ معین الدین ندوی  اور تنظیم کے ذمہ داران موجود تھے۔ 

Share this post

Loading...