اڈپی، 05 مارچ2020 (فکروخبر نیوز) کارکلا سے تعلق رکھنے والا شخص اسرائیل سے واپسی پر اسپتال میں داخل ہوگیا ہے ۔ بتایا جارہا ہے کہ وہ اپنی اہلیہ کے ہمراہ اپنے بیٹے سے ملاقات کرنے اسرائیل گیا ہوا تھا ۔ واپسی پر اسے کھانسی کی شکایت تھی۔ اسے مشتبہ کرونا وائرس کی وجہ سے اڈپی کے ضلعی اسپتال کے ایک الگ وارڈ میں رکھا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق جیسے ہی اس شخص کے اسرائیل سے پہنچنے کی خبر ملی اور کسی نے ضلعی اسپتال کو خبر دی کہ یہ شخص سردی اور کھانسی میں مبتلا ہے تو ضلعی اسپتال کے اہلکار دیر رات اس کے گھر تشریف لائے اور اسے اڈپی ڈسٹرکٹ ہسپتال کے الگ تھلگ وارڈ میں داخل کرایا۔
اس شخص کے خون کا نمونہ بنگلورو میڈیکل کالج کی لیبارٹری کو بھجوا دیا گیا ہے اور ہفتے کے روز تک اس رپورٹ کی توقع کی جارہی ہے۔
مریض پہلے ہی سے بلڈ پریشر، ذیابیطس اور دمہ کا شکار ہے ، لہذا احتیاط کے طور پر اسے الگ وارڈ میں داخل کرایا گیا ہے۔ اسپتال ذرائع نے بتایا کہ ان کی اہلیہ جو ان کے ساتھ ہیں وہ بھی ٹھیک ہیں۔
Share this post
