کاسرگوڈ:28 مارچ 2020(فکروخبرنیوز) ایس ایس ایل سی کے امتحان میں شریک ایک مقامی طالب علم کو کرونا کے مثبت نتائج سامنے آنے کے بعد امتحان میں شامل ہونے والے دیگر طلباء میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔
جمعہ کے روز، کاسرگوڈ ضلع سے COVID-19 کے 34 نئے معاملات رپورٹ ہوئے جن میں سے ایک طالب علم تھا جو 17 مارچ کو ریاستی بورڈ کے ایس ایس ایل سی امتحان میں شریک تھا۔
ان اطلاعات کے بعد، جو طلبا مریض اور اساتذہ، سپروائزر کے ساتھ امتحان میں شریک ہوئے تھے ان سب کو انتظامیہ نے مشاہدے میں رکھا ہے۔
اطلاعات کے مطابق اس مریض کے والد جو 17 مارچ کو بیرون ملک سے آئے تھے، جس کے 23 مارچ کو مثبت ٹیسٹ آئے تھے
ضلع میں اس وقت مثبت واقعات کی تعداد بڑھ کر 81 ہوگئی ہے ۔
Share this post
