دہلی مرکز سے لوٹے ضلع اتراکنڑا سے تعلق رکھنے والے افراد کی کرونا رپورٹ آئی منفی

کاروار 04/ اپریل 2020(فکروخبر نیوز) مرکز نظام الدین سے لوٹنے والوں کا ملک بھر میں کرونا ٹیسٹ جاری ہے۔ کل ضلع اترکنڑا میں مقیم پانچ افراد کی کرونا جانچ کی گئی جس کی رپورٹ منفی ہے۔ فکروخبر کو ملی اطلاعات کے مطابق ضلع اترکنڑا سے تعلق رکھنے والے وہ افراد جو مرکز نظام الدین دہلی سے لوٹے تھے ان کا کرونا ٹیسٹ کرایا گیا اور آج اس کی رپورٹ منظر عام پر آئی ہے جس میں ضلع اترا کنڑا سے تعلق رکھنے والے پانچ افراد کی رپورٹ منفی آئی ہے۔ واضح رہے کہ کچھ روز قبل مرکز نظام الدین میں کرونا کے مریض مقیم ہونے کی خبروں سے ملک بھر میں میڈیا نے ہنگامہ برپا کیا تھاجس کے بعد حال ہی میں وہاں سے لوٹنے والے افراد کی کرونا جانچ کروائی جارہی ہے۔ 

Share this post

Loading...