ریاست میں کورونا مریضوں کی تعداد میں اضافہ ،  بارہ نئے معاملات آئے سامنے،  تعداد 175کو پہنچی

بنگلورو 07/ اپریل 2020(فکروخبر /ذرائع)  ریاست میں کرونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں روز بروز اضافہ ہورہا ہے۔ آج 12نئے معاملات سامنے آئے ہیں، اب تک 25افراد صحت یاب اور چار کی موت واقع ہوچکی ہے۔ 
    بارہ نئے معاملات میں تین کا تعلق بنگلورو سے، ایک منڈیا، تین کلبرگی، دو باگلکوٹ اورایک گدگ سے ہے۔  ان تازہ معاملات کے ساتھ ریاست میں کورونا مریضوں کی تعداد 175ہوگئی ہے۔ 
     یاد رہے کہ کورونا کے مریضوں کی بڑھتی تعداد کو دیکھتے ہوئے لاک ڈاؤن کے خطرات بھی بڑھتے جارہے ہیں۔ اکیس دن کے لاک ڈاؤن ختم ہونے کے بعد مرض پر قابو رکھنے کے لیے لاک ڈاؤن بڑھایا جاسکتا ہے۔ اس سلسلہ میں اب تک ریاستی حکومت نے کوئی حتمی فیصلہ نہیں لیا ہے۔ 

Share this post

Loading...