سانس لینے میں دشواری سے موت واقع ہونے والے نوجوان کی کورونا رپورٹ منفی

منگلورو 15/ اپریل 2020(فکروخبر نیوز/ذرائع) سانس لینے میں دشواری پیش آنے والے ستائیس سالہ نوجوان کی اسپتال لے جانے کے دوران موت واقع ہونے کا واقعہ سورتکل کے قریب منگل کے روز پیش آیا ہے۔ مذکورہ شخص کی موت کی وجہ سے کورونا کے انفیکشن کا شبہ کیا جانے لگا جس کے بعد وینلاک اسپتال کے کوویڈ۔19کے ڈاکٹر نے مہلوک نوجوان کے سمپل لئے اور ٹیسٹ کے لیے بھیج دئے۔ آج بدھ کے روز اس کی رپورٹ منفی آئی ہے جس کے بعد کورونا کا شبہ خارج ہوگیا ہے۔ 
    اطلاعات کے مطابق نوجوان کو اچانک سانس لینے میں دشواری پیش آئی۔ اس کے گھر والوں نے بذریعہ ایمبولنس اسے اسپتال پہنچایا جہاں سے ایک اور ایمولنس کے ذریعہ منگلور لے جانے نے کے دوران اس کی موت واقع ہوگئی۔ بتایا جارہا ہے کہ مریض کو کورونا کو بیماری نہیں تھی بلکہ کسی اور بیماری سے وہ متأثر تھا۔ پولیس اور ہیلتھ افسران نے جائے واقعہ کا معائنہ کرنے کے بعد معاملات اکٹھا کیں ہیں۔

Share this post

Loading...