منڈیا کے کورونا مریض نے کنداپور کے پٹرول بنک کا کیا استعمال ، پٹرول بنک کو کیا گیا سیل ، مالک اور ملازمین سمیت ٹول گیٹ کے عملہ کو بھیجا گیا کوروائنٹائن

کُندا پور، 28:اپریل 2020(فکروخبرنیوز/ذرائع) منڈیا کے ناگا منگلا سے تعلق رکھنے والے ایک کورونا مثبت شخص نے پٹرول بنک کا باتھ روم استعمال کرنے کے بعد پٹرول بنک کو سیل کردیا گیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق ممبئی سے سامان لے کر آئے شخص میں کورونا مرض کی تشخیص ہوئی ہے جس نے تعلقہ کے تیکیٹے نامی علاقہ میں واقع پٹرول بنک کے باتھ روم کا استعمال کیا ۔ اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ آف پولیس ہریرام شنکر نے بتایا کہ ٹول گیٹ پر کام کرنے والے عملے کے 6 ارکان اور پیٹرول بنک کے چھ ملازمین اور مالک کو کورائٹنائن میں بھیج دیا ہے ۔ 
کہا جارہا ہے کہ اس شخص نے بغیر کسی اجازت کے ممبئی سے کھجورلے آرہے ایک ٹرک میں سفر کیا تھا۔ منڈیا میں پوچھ گچھ کے دوران اس نے انکشاف کیا تھا کہ انہوں نے شیرور اور ساستام  ٹول گیٹس کے درمیان ساحل پر شاہراہ کے بائیں جانب واقع پیٹرول کے باتھ روم کو استعمال کیا تھا ۔ اس اطلاع کی بنیاد پر تعلقہ کے صحت افسر ڈاکٹر ناگ بھوشن اور کوٹا پولیس سب انسپکٹر نیتانند گوڑا نے ٹیموں کی قیادت کی جنہوں نے تمام پیٹرول بنکوں کا دورہ کیا اور سی سی ٹی وی فوٹیج کی تصدیق کی۔ فوٹیج میں انکشاف ہوا ہے کہ منڈیا کے اس شخص نے پیر کو پٹرول بنک کا استعمال کیا تھا جس کے بعد فوری طور پر اسے سیل کردیا گیا ہے ۔ 
اس واقعہ کے سامنے آنے کے بعد اڈپی ضلع کے لئے ایک نئی پریشانی کو جنم دیا ہے جو گذشتہ 28 روز سے کسی کورونا وائرس مثبت واقعات کے بغیر گرین زون ٹیگ کو برقرار رکھنے کی امید کر رہا تھا۔  جس کے بعد اس کے اورینج زون میں جانے کے امکانات بڑھ گئے ہیں۔ 
اس شخص نے ممبئی سے کینٹر ٹرک کے ذریعہ ناگا منگلا  جانا تھا۔ وہ ہوٹل کا کارکن تھا اور 20 اپریل کو کھجور لے جانے والے ٹرک کے ذریعہ ممبئی سے سفر کیا تھا۔ وہ 22 اپریل کو ناگا منگلا پہنچا تھا۔ 24 اپریل کو ان کو COVID-19 وائرس کی موجودگی کا معائنہ کیا گیا تھا اور انھیں یہ انفیکشن پایا گیا تھا۔ کہا جاتا ہے کہ ضلعی انتظامیہ اس کے خلاف قانونی اقدامات اٹھا سکتی ہے کیونکہ اس نے لاک ڈاؤن قوانین کو نظر انداز کرکے سفر کیا تھا۔

Share this post

Loading...