بھٹکل 06/ اپریل 2020(فکروخبر نیوز) بھٹکل والوں کو رونا وائرس کے وباء کے تعلق سے روزانہ راحت کی خبریں سننے کو مل رہی ہیں۔ کاروار میں زیر علاج افراد کی صحت کے سلسلہ میں ڈپٹی کمشنر کی جانب سے بہتری آنے کی خبریں موصول ہونے کے بعد اس بیماری کے مریض الحمدللہ روز بروز روبہ صحت ہورہے ہیں۔ ڈپٹی کمشنر کی جانب سے جاری تفصیلات کے مطابق بھٹکل سے تعلق رکھنے والے دو مریض صحتیاب ہوگئے ہیں اور کل منگل کے روز بھٹکل پہنچ رہے ہیں۔ اسی طرح بھٹکل سے جانچ کے لیے بھیجے گئے نمونوں میں 52کی رپورٹ موصول ہوئی ہے اور سبھی کی رپورٹ منفی آئی ہے۔ اب مزید پچاس افراد کے سیمپل بھی جانچ کے لیے روانہ کیے گئے ہیں جن کی رپورٹ موصول ہونی باقی ہے۔
ضلع اترکنڑا والوں کے لیے خوشی کی خبر یہ ہے کہ اب بروز منگل سے منگلور کے وینلاک اسپتال میں کووڈ۔19کی جانچ کی جائیں گی جس کے لیے تیاریاں مکمل ہوچکی ہیں جس کی وجہ سے جانچ کے عمل میں کے لیے آسانی ہوگی۔
انہو ں نے مزید بتایا کہ ایک دوسرے سے دوری بنائے رکھنے اور بیماری کے تعلق سے جاری گائیڈلائن پر سختی سے عمل درآمد کرنے پر مزید خوشی کی خبریں سننے کو ملیں گی۔
Share this post
