کوویڈ سینٹر سے مفرور ملزم کو پولیس نے کیا گرفتار

کاسرگوڈ 26؍اگست:2021(فکروخبرنیوز/ذرائع) پولیس نے جمعرات 26 اگست کو ایک ملزم کو گرفتار کیا جو پانچ ماہ قبل کوویڈ آبزرویشن سینٹر سے بھاگ گیا تھا۔

گرفتار ملزم کی شناخت نوشاد شیخ (36) مولادکا کے طور پر ہوئی ہے۔ اسے منشیات سمگل کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔ انہیں جمعرات کی صبح کاسر گوڈ کے ریلوے اسٹیشن سے گرفتار کیا گیا۔

کہا جاتا ہے کہ 27 مارچ کو ان کو امبالاتھارا سے منشیات کے ساتھ گرفتار کیا گیا تھا۔ اس کے بعد اس کی کورونا رپورٹ مثبت آئی تھی۔ اسے کنہنگ گڑھ میں ایک کوویڈ 19  مرکز میں داخل کیا گیا۔ چار دن کے بعد وہ مرکز سے بھاگ گیا۔ پولیس اس کی تلاش میں تھی۔

پولیس کو قطعی معلومات ملی کہ ملزم تلنگیری میں اپنے دوست سے مل رہا ہے۔ اسے اس وقت گرفتار کیا گیا جب وہ اسکوٹر پر سفر کر رہا تھا۔ اگرچہ ملزم نے موقع سے فرار ہونے کی کوشش کی  لیکن پولیس اسے گرفتار کرنے میں کامیاب رہی۔

Share this post

Loading...