کورونا ڈیلٹا پلس : مہاراشٹرا سے کرناٹک میں داخل ہونے والوں کے لیے آرٹی پی سی آر ٹیسٹ رپورٹ لازمی

بنگلورو 27 جون 2021 (فکروخبرنیوز/ذرائع) کرناٹک میں کوویڈ۔19 کے ڈیلٹا پلس کے پھیلاؤ کوروکنے کے لئے ریاستی حکومت نے مہاراشٹر سے ریاست میں آنے والے لوگوں کے لئے ہفتہ سے کوویڈ منفی رپورٹس لازمی قرار دے دی  ہے۔.پڑوسی ریاست میں ڈیلٹا پلس کے معاملات میں اضافے کی وجہ سے حکومت نے سرحد پر سخت نگرانی کرنے کا فیصلہ کیا۔ بیلگاوی ڈپٹی کمشنر مہینتش ہیریمٹھ نے ہفتے کے روز نیپانی میں کرناٹک - مہاراشٹر بارڈر پر واقع چیک پوسٹوں کا جائزہ لیا اور اپنے عہدیداروں کو ہدایت دی کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ لوگ سرحد پار کرنے سے قبل کوویڈ کے منفی رپورٹس پیش کریں۔  ڈی سی نے کہا کہ داخلے سے قبل انہیں سرحد پر ہی آر ٹی پی سی آر ٹیسٹ کروانا پڑیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ان کی جانچ کی رپورٹیں بعد میں ان کے رہائشی پتے پر بھیجی جائیں گی۔. نیپانی کے بارڈر پر کگنولی چیک پوسٹ پر میک شِفٹ کوویڈ ٹیسٹنگ سینٹر قائم کیا جارہا تھا ۔ مہاراشٹرا میں ڈیلٹا پلس کے بڑھتے ہوئے معاملات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے نائب وزیر اعلیٰ لکشمن نے کہا کہ کرناٹک - مہاراشٹر بارڈر پر سخت جانچ کو یقینی بنانے کے اقدامات  کیے جارہے ہیں۔ ساودی نے کہا کہ میں نے پہلے ہی اس معاملے پر (کوویڈ منفی رپورٹس کی کڑی جانچ پڑتال کے) مہاراشٹرا سے متصل اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کے ساتھ بات چیت کی ہے۔مہاراشٹرا کے مختلف حصوں سے آنے والے لوگوں کی ایک بڑی تعداد روزانہ کی بنیاد پر بیلگاوی، کلبرگی ، بیدر اور وجے پورہ میں سرحدی چوکیوں کے ذریعہ کرناٹک میں داخل ہوتی ہے۔ انہوں نے مزید کہاکہ  لوگ بغیر کسی جانچ کے سرحد پارکرنا شروع کردیں تو کرناٹک میں بھی مشکلات پیدا ہوسکتی ہیں۔

Share this post

Loading...