بھٹکل والوں کے لیے بڑی راحت کی خبر، کورونا کے چار مریض روبہ صحت، کل پہنچیں گے بھٹکل

بھٹکل 13/ اپریل 2020(فکروخبر نیوز)  کورونا وائرس کو لے کر بھٹکل والوں کے لیے بڑی راحت کی خبر یہ ہے کہ یہاں سے تعلق رکھنے والے چار مریض کی کاروار اسپتال سے چھٹی ہورہی ہے۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق ضلع اترا کنڑا میں کوروناکے جملہ مریضوں کا تعلق بھٹکل تعلقہ سے تھا، ایسے میں تشویش کا پیدا ہونا ضروری تھا۔ ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر ہریش کمار نے فوری طور پر ان کے علاج کے لیے کاروار میں پتنجلی اسپتال میں جملہ ضروریات فراہم کرائیں تھیں اور کچھ ہی دنوں بعد ان کے تعلق سے راحت کی خبریں موصول ہورہی ہیں۔ آج رات ملنے والی بڑی راحت کی خبر یہ ہے کہ یہاں کے چارمریض اب صحت مند ہوگئے ہیں اور وہ بروز منگل بھٹکل پہنچ رہے ہیں۔ بتایا جارہا ہے کہ ان چار مریضوں میں تین خواتین اور ایک چھبیس سالہ نوجوان ہے۔ 
    واضح رہے کہ اس سے قبل یہاں سے تعلق رکھنے والے دو مریض کاروار سے بھٹکل پہنچ چکے ہیں اور ان کی صحت اب مکمل ٹھیک ہے۔ آنے والے دنوں میں امید ظاہر کی جارہی ہے کہ دیگر مریض بھی جلد ٹھیک ہوکر بھٹکل کا رخ کرنے والے ہیں۔

 

Share this post

Loading...