بیندور : آروگیہ سیتو موبائل ایپ کی معلومات پر پھیلی الجھن ، کورونا نگیٹیو شخص کو بتایا گیا پوزٹیو

اڈپی 02 مئی، 2020 (فکروخبرنیوز/ذرائع) ضلع کے بیندور تعلقہ میں اس وقت خوف وہراس کا ماحول دیکھنے میں آیا جب بیلگام سے لوٹنے والے شخص کے متعلق آروگیا سیتو موبائل ایپ میں داخل معلومات میں اس کی کورونا میڈیکل رپورٹ مثبت پائی گئی ہے۔ 

مذکورہ شخص کے متعلق بتایا جارہا ہے کہ اس کی جانچ کے لئے نمونے حاصل کرلئے گئے تھے اور جب رپورٹ منفی نکل آئی تو وہ اپنے آبائی وطن واپس آیا لیکن متعلقہ ایپ سے اس کی معلومات میں ترمیم نہیں کی گئی تھی۔ 

 عوام میں پھیلتی الجھن کو دیکھتے ہوئے مذکورہ شخص بیندور تعلقہ اسپتال پہنچا جہاں طبی عملہ نے بیلگاوی محکمہ صحت کے اہلکاروں سے رابطہ کیا جنھوں نے واضح کیا کہ اس کی طبی رپورٹ منفی ہے۔

پھر بھی احتیاطی تدابیر کے طور پر اہلکاروں نے اس شخص کو کنداپور آدرش اسپتال میں کورنٹائن کردیا ہے اور اس کی جانچ کے لئے نمونے بھی حاصل کئے گئے ہیں۔ 

Share this post

Loading...