ہبلی 16؍ جون 2018(فکروخبرنیوز) ریاستی وزیر اعلیٰ کمار سوامی کے خلاف متنازعہ فیس بک پوسٹ کی وجہ سے ہبلی دارواڑ کے پولیس کمشنر ایم این ناگراج نے ایک کانسٹیبل کو معطل کردیا ہے۔ معطل کیے گئے کانسٹیبل کی شناخت ارون ڈولینا کی حیثیت سے کرلی گئی ہے۔انہوں نے فیس بک پر لکھا تھا کہ’’ کمارا سوامی! آپ کب اپنے عہدے سے استعفیٰ دے رہے ہیں؟‘‘ انہوں نے آگے لکھا ہے کہ آپ کی حکومت بنے ابھی اٹھارہ روز مکمل ہوچکے ہیں لیکن آپ کسانوں کے قرضے معاف کرنے میں ناکامثابت ہوئے ہیں ، اپ کو اپنے عہدے سے استعفیٰ دے رہے ہیں۔ پولیس کمشنر کو مذکورہ کانسٹیبل کے تعلق سے کئلی شکایات موصول ہوئیں تھیں جس اس نے نریندر مودی کو ہدفِ تنقید بناچکا ہے۔
Share this post
