پولیس کانسٹبل اور رکشہ ڈرائیور پر حملہ کے الزام میں متہم کا سر گوڈ کے جج نے کی خود کشی(مزید اہم ترین خبریں)


ٹراویل ایجنسی پر پولیس نے مارا چھا پہ۔۔۔۔۔جعلی پاسپورٹ اور دستاویزات ضبط

کا سر گوڈ ۔09؍ نومبر ۔(فکرو خبر نیوز)منجیشور اور کمبلے پولیس کی طرف سے ایک ٹراویل ایجنسی پر چھاپہ مارنے کے نتیجہ میں کئی سارے جعلی دستاویزات اور نقلی پاسپورٹ کے بر آمدہو نے کی خبر منظر عام پر آئی ہے ،فکرو خبر کے مطابق پو لیس نے اپالا میں مو جود ساحال کنسلٹنسی پر چھاپہ مار کر وہاں مو جود جعلی دستاویزات ،نقلی پاسپورٹ ،30 جعلی مہریں ،پین ڈرائیوس،تین کمپیو ٹرس،بینک پاس بوک اور اس کے علاوہ اس سینٹر کی کئی ساری چیزوں کو ضبط کر لیا ہے،اس کے علاوہ سینٹرل گورنمنٹ اور کیرالا گورنمنٹ کی نقلی اور جعلی مہریں بھی ضبط کی گئی ہیں ،اور یہ بھی بتا یا جا رہا ہے کہ ضلع کے اندر جعلی دستاویزات کثرت سے پائے جارہے ہیں،جس کی بنا پر یس، پی،تھومسن جھونس نے پولیس کو حکم جاری کیا ہے کہ وہ ان تمام دکانوں اور ایجنسیوں پر چھاپہ مارے جن میں اس طرح کی چیزوں کے پائے جانے کا امکان ہو ،کہا جا رہا ہے کہ مذکورہ دکان کا مالک لاپتہ ہے ،اس سلسلہ میں تمام چیزوں کی جانکاری پو لیس کو اس کے اسٹاف کی جانب سے ملی ہیں ، اس سلسلہ میں مزید تحقیقات کے لئے سائبر سیل والوں نے بھی ان کو بلا یا ہے ،واضح رہے کہ گذشتہ ماہ پولیس نے اکشے سینٹر پر چھاپہ مارا تھا ،جہاں پر سے کئی سارے جعلی کاغذات اور دستاویزات منظر عام پر آنے کی وجہ سے اس سلسلہ میں ملوث چار افراد کو پولیس نے حراست میں لیا تھا ،پولیس کا کہنا ہے کہ اس کے علاوہ کئی ساری جگھوں پر جعلی کاغذات کا کھیل جاری ہے ،اس بنا پر کئی ساری مشکوک دکانیں پو لیس کی نظر میں ہیں ،جن پر وہ بہت جلد دھاوا بولنے والے ہیں ۔


بد معاشوں نے کی مسجد کے امام و صدر کے ساتھ بد تمیزی

بیلتنگڈی۔09؍ نومبر (فکرو خبر نیوز)بیلتنگڈی سنی جمعہ مسجد کے امام اور صدرکے ساتھ چند بد معاشوں کے بد سلو کی سے پیش آتے ہو ئے نازیبا سلوک کئے جانے کی خبرفکرو خبرکو موصول ہو ئی ہے ، بو لادا بیل کے ساکن حمید ،صدیق،اور الطاف کی شناخت مجرم کی حیثیت سے کر لی گئی ہے ،بتایا جا تا ہے کہ مسجد کے امام مولانا اسماعیل مدنی مدرسہ میں درس دے رہے تھے کہ اچانک یہ تین بدمعاش درجہ کے اندر داخل ہو کر امام صاحب سے بد تمیزی کر تے ہو ئے ان کو دھمکی دینے لگے،جس کی بنا پر امام صاحب نے ذرا سخت لہجہ اختیا ر کر تے ہو ئے ان کو باہر جا نے کے لئے کہا ،مگر وہ تینوں اپنی حر کت سے باز نہ آئے اور دوبارہ بد سلو کی کر تے ہو ئے امام صاحب کو آڑے ہا تھوں لینے کی کوشش کی ،تو فورا مام صاحب نے مسجد کے صدرکو ساری تفصیلات سے آگاہ کیا ،حا لات کو قابو میں کر نے کے لئے وہ فورا مذکورہ مقام پر پہنچ گئے ،تو بدمعاشوں نے ان پر بھی حملہ کردیا،پھر بعد میں زخمی ہو نے کی بنا پر نیلاڈی کے ایک نجی ہسپتال میں علاج کے خواطر ان کو ایڈمٹ کر دیا گیا ،دھرمستالہ پولیس نے مو قع پر پہنچ کر تینوں کو گرفتار کے عدالت میں بھیج دیا ہے ،اس سلسلہ میں پولیس مزید تحقیقات کر رہی ہے۔

Share this post

Loading...