میرے او رکانگریسی لیڈران کے تعلقات بہتر ہیں : سابق وزیر اعلیٰ سدارامیا

 

بنگلورو 27؍ دسمبر 2018(فکروخبر نیوز) سدارامیا او ران کے پارٹی لیڈران کے درمیان خلیج پاٹنے حزبِ اختلاف کی جماعت کی کوششوں پر سابق وزیر اعلیٰ سدارامیا نے ٹویٹ کرتے ہوئے حزب مخالف کے لیڈران کو سخت آڑے ہاتھوں لیا۔ انہوں نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ میرے پانچ سالہ دورِ اقتدار میں مخالفین کی کوششوں کا مجھے اچھا تجربہ ہے ۔ وہ ہمیشہ میرے اور جی پرمیشورا کے درمیان خلیج پاٹنے کی کوشش کرتے آرہے ہیں اور یہ کوششیں آج بھی جاری ہیں۔ انہوں نے کہا کہ رمیش جرکھولی او راس کے پورے خاندان کو جانتے ہیں ، اور کانگریسی ہیں اور وہ کبھی پارٹی نہیں چھوڑیں گے۔ اس طرح کے بی جے پی کے حملے کامیاب نہیں ہوں گے۔ یاد رہے کہ پچھلے کئی دنوں سے کانگریسی لیڈران کے تعلقات میں دراڑیں آنے کی خبریں آرہی تھیں ، رمیش جرکھولی نے وزارت کے قلمدان سے ہٹادیا گیا تھا اور اس کے بھائی ستیش جرکھولی کو وزارت دی گئی ہے جس کے بعد چہ مہ گوئیوں کا بازار گرم ہے۔

Share this post

Loading...