بھٹکل سمیت ریاست کے مختلف شہروں میں پٹرول اور ڈیزل کی بڑھتی قیمتوں کے خلاف کانگریس کا سخت احتجاج

 بھٹکل12؍ جون 2021(فکروخبرنیوز) بھٹکل سمیت ریاست کے مختلف شہروں میں آج کانگریس پارٹی کی جانب سے پٹرول اور ڈیزل کی بڑھتی قیمتوں کے خلاف پرزور احتجاج کیا گیا۔ شمس ا لدین سرکل کے قریب پٹرول بنک پر آج کانگریس لیڈران اور کارکنان نے جمع ہوکر اسے لوگوں پر مہنگائی کا مار قرار دیا اور بی جے پی حکومت کے خلاف سخت نعرہ بازی کی اور حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ پٹرول اور ڈیزل کی بڑھتی قیمتوں پر روک لگائے اور عوام کو راحت دلائے۔

یاد رہے کہ ریاست کرناٹک میں کانگریس کے چیف ڈی کے شیوا کمار نے گذشتہ دنوں پٹرول اور ڈیزل کی بڑھتی قیمتوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اس کے خلاف آواز اٹھانے کا فیصلہ کیا تھا اور اپنے پارٹی کارکنان سے مطالبہ کیا تھا کہ سنیچر کےروز اپنے نزدیکی پٹرول بنکوں پر جمع ہوکراس کی قیمتوں کے خلاف احتجاج کریں اور اس کا ویڈیو بھی انہوں نے بھیجنے کی درخواست کی تھی تاکہ بڑے پیمانے پر احتجاج درج کیا جاسکے۔

Share this post

Loading...