پاکسان اور آسٹریلیا کا میچ دیکھنے اسٹیڈیم پہنچے وزیر اعلیٰ سدارامیا اور دیگر کانگریسی لیڈران

Bangalore, bangaolore stadium chinnaswami stadium,

بنگلورو 21 اکتوبر2023 (آئی اے این ایس) پاکسان اور آسٹریلیا کے درمیان چنا سوامی اسٹیڈیم میں کل کھیلے گئے میچ کا لطف اٹھانے وزیر اعلیٰ سدارامیا ، نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوا کمار اور دیگر کانگریسی لیڈران پہنچے۔ اسٹیڈیم میں بیٹھی تصویر وائرل ہونے کے بعد اس پر لوگوں نے ملا جلا رد عمل دیا ہے۔

 جنتا دل (سیکولر) کے رہنما ایچ ڈی کمارسوامی اس پرتنقید کرتے ہوئے کہا سوال کیا کہ کیا کانگریس کی کابینہ کی ٹیم پاکستان کو خوش کرنے کے لیے وہاں گئی تھی؟

آج صبح جے ڈی (ایس) کے دفتر میں میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کمارسوامی نے کہا، "ریاست کو کئی مسائل کا سامنا ہے، کسان بجلی کے بغیر پریشان ہیں۔ کانگریس حکومت کی کابینہ آسٹریلیا اور پاکستان کے درمیان ورلڈ کپ میچ دیکھنے گئی تھی، میں یہ نہیں کہہ رہا کہ ورلڈ کپ کا میچ دیکھنا غلط ہے، اگر یہ انڈیا کا میچ ہوتا تو اس کا کوئی مطلب ہوتا۔ آسٹریلیا اور پاکستان کے درمیان میچ، اور کیا انہیں ریاست کے مسائل کو دیکھنے کے بجائے وقت ضائع کرنے کے لیے وہ میچ دیکھنے جانا پڑا؟ اور وہ ہمیں حب الوطنی کا سبق سکھاتے ہیں۔

بعض لوگوں نے کہا کہ بنگلورو میں یہ ورڑکپ کا پہلا میچ تھا جسے دیکھنے کے لیے وزیر اعلیٰ اور ان کی ٹیم گئی ہوئی تھی۔

Share this post

Loading...