کانگریس لیڈر محی الدین باوا نے سورتکل مارکیٹ پروجیکٹ پر لگائے 38 کروڑ کے الزامات ، ایم ایل اے بھرت شیٹی جتائی سخت ناراضگی


منگلورو24 دسمبر 2022 (فکروخبرنیوز) کانگریس لیڈر اور سابق ایم ایل اے محی الدین باوا کے سورتکل مارکیٹ پروجیکٹ کے سلسلے میں 38 کروڑ روپے کمیشن کے الزام عائد کرنے کے بعد منگلورو شمالی کے موجودہ ایم ایل اے بھرتھ شیٹی نے سخت ناراضگی کا اظہار کیا ہے۔

شیٹی نے باوا کو چیلنج کیا ہے کہ وہ اپنے الزامات کو ثابت کرنے کے لیے دستاویزات پیش کریں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ اگر باوا دستاویزات پیش کرنے میں ناکام رہے تو وہ باوا کے خلاف 3 کروڑ روپے کا ہتک عزت کا مقدمہ دائر کریں گے۔

شیٹی نے کہا کہ منگلورو شمالی حلقہ ترقی کر رہا ہے اور مختلف کام شروع کیے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سورتکل مارکیٹ کے کاموں کی معطلی کا ذمہ دار باوا ہی تھا کیونکہ زمین مکمل طور پر ٹھیکیدار کو ترقی کے لیے نہیں دی گئی تھی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے اضافی گرانٹ فراہم کی ہے اور کام دوبارہ شروع ہو جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اس بے بنیاد الزام پر باوا کو وکلاء کا نوٹس دیا جائے گا۔

میئر جیانند آنچن، کارپوریٹر شویتا پوجاری، منگلورو نارتھ یووا مورچہ کے صدر بھرتھ راج کرشنا پور بھی موجود تھے۔

Share this post

Loading...