بنگلورو07؍دسمبر2021(فکروخبرنیوز) کرناٹک کانگریس کے صدر نے کرناٹک کی موجودہ بی جے پی حکومت کو اس ملک کی 'سب سے بدعنوان حکومت' قرار دیا ۔
کرناٹک کانگریس کے صدر ڈی کے شیوکمار نے پیر 6 دسمبر کو دعویٰ کیا کہ انہیں تہاڑ جیل بھیج دیا گیا کیونکہ انہوں نے بی جے پی کی حمایت یا ساتھ نہیں دیا۔ یہاں تک کہ انہوں نے ریاست کی بی جے پی حکومت کو ملک کی سب سے بدعنوان حکومت قرار دیا۔ بی جے پی کے سینئر لیڈر اور وزیر کے ایک بیان کے جواب میں شیوکمار نے کہا کہ میں تہاڑ جیل گیا کیونکہ انہوں نے مجھے بھیجا تھا۔ کے ایس ایشورپا نے سوال کیا کہ وہ تہاڑ جیل کیوں گئے؟
یہ پوچھے جانے پر کہ کیا وہ بی جے پی میں شامل ہوتے تو جیل نہ جاتے، انہوں نے کہا سب کچھ معلوم ہے، ریکارڈ موجود ہیں۔
شیوکمار کو انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے 3 ستمبر 2019 کو منی لانڈرنگ کیس میں گرفتار کیا تھا، اور اسے تہاڑ جیل میں رکھا گیا تھا۔ اسے اسی سال 23 اکتوبر کو دہلی ہائی کورٹ سے ضمانت ملنے کے بعد رہا کر دیا گیا تھا۔
ریاستی ٹھیکیداروں کی اسوسی ایشن کے ذریعہ لگائے گئے کک بیک چارجز کی منصفانہ جانچ کا مطالبہ کرتے ہوئے شیوکمار نے کرناٹک کی موجودہ بی جے پی حکومت کو اس ملک کی سب سے بدعنوان حکومت قرار دیا۔
جولائی میں وزیر اعظم نریندر مودی کو لکھے گئے اپنے خط میں کرناٹک اسٹیٹ کنٹریکٹرز ایسوسی ایشن نے وزیروں، منتخب نمائندوں اور دیگر کی طرف سے ہراساں کیے جانے کا دعویٰ کیا اور الزام لگایا کہ انہوں نے ایک معاہدہ کی منظوری کے لیے ٹینڈر کی رقم کے 30 فیصد تک کا مطالبہ کیا
چیف منسٹر بسواراج بومائی نے بدعنوانی کے الزامات کی تحقیقات کا حکم دیا ہے جبکہ کانگریس سپریم کورٹ کے ایک موجودہ جج کے ذریعہ عدالتی جانچ کا مطالبہ کررہی ہے۔
ذرائع : دی نیوز منٹ
Share this post
