منگلورو 08/ جنوری 2020(فکروخبر نیوز) کانگریس اور دیگر پارٹیوں کی جانب سے امت شاہ کے 19/ جنوری کے دورے پر سوال کھڑے کیے جانے اور اس کی مخالفت کرنے پر اسے منسوخ کردیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق وہ منگلورو میں سی اے اے کی حمایت میں ہونے والی ریلی کو خطاب کرنے والے تھے۔ تازہ اطلاعات کے مطابق اب وہ منگلورو کے بجائے ہبلی پہنچیں گے۔ یاد رہے کہ امت شاہ کے منگلورو دورے کی خبر منظر عام پر آنے کے بعد کانگریس پارٹی سے اس کی سخت مخالفت کی تھی اور دیگر افراد نے بھی ا ان کے دورہ پر سوال کھڑے کیے تھے۔ ان کاماننا تھا کہ منگلورو کے حالیہ حالات میں امت شاہ کا یہاں دورہ کرنا مناسب نہیں ہے۔ بڑی کوششوں کے بعد یہاں کا امن وامان بحال کیا گیا ہے اب امت شاہ کے دورے سے اس میں خلل واقع ہوسکتا تھا
Share this post
