کانگریس اپنی بقاء کے لیے کوشاں ہیں :  بی ایس ایڈی یوروپا

بنگلورو 26/ جون 2019(فکروخبر نیوز)   بی جے پی دفتر منعقدہ 1975کی ایمرجنسی کی سیاہ یادیں پروگرام میں سابق وزیر اعلیٰ کرناٹک بی ایس ایڈی یوروپا نے کہا کہ کانگریس کی موجوہ حالت ایمرجنسی اندرا گاندھی کا آمرانہ رویہ کی وجہ سے ہوئی ہے۔ طویل مدت تک ملک پر حکمراں بنانے رہنے کے باوجود کانگریس کی اپنی بقاء کے لیے کوشاں ہیں۔ سابق وزیر اعظم اندرا گاندھی کے آمرنہ رویہ اور آئین ہند کے خلاف ایمرجنسی نافذ کرنے کے سبب عوام نے آج کانگریس کا صفایا کردیا ہے۔ انہو ں نے کہا کہ آئین کی دفعہ 352کا غلط استعمال کرکے اندرا گاندھی نے ملک بھر میں ایمرجنسی نافذ کی تھی او رآج اسی سزا کانگریس کو بھگتنی پڑرہی ہے۔ انہو ں نے ایمرجنسی کے خلاف لڑنے والوں کی مدح کرتے ہوئے کہا کہ اس کے لیے آر ایس ایس کی کوششوں کی سراہنا ہونی چاہیے۔ بی ایس ایڈی یوروپا نے مزید کہا کہ اب کانگریسی لیڈروں نے بھی تصور کرلیا ہے کہ پارٹی میں ان کا روشن مستقبل نہیں ہے۔ 

Share this post

Loading...