اور اس سلسلہ میں بہت زیادہ پرچار کئے جانے کی وجہ سے کانگریس کے کئی کارکنان اس جگہ پر جمع ہوگئے تھے ۔ پانے منگلور بلاک کانگریس کے صدر عباس علی کے استقبالیہ کلمات کے بعد ضلع پنچایت گولتا موجلو حلقہ کے رکن چندر پرکاش شیٹی نے جب اپنا بیان شروع کیا تو منصوبہ بند طریقے سے بی جے پی اور سنگھ پریوار افرادکے ایک گروہ نے اسٹیج کی جانب بڑھنے کی کوشش کی ۔ پولیس کی جانب سے جب ان کو روکنے کی کوشش کی گئی تو حملہ آوروں نے قانون ہاتھ میں لیتے ہوئے پولیس افسران کے ساتھ دھکم دھکا کیا۔ دریں اثنا کانگریس اراکین اور بی جے پی کے غنڈوں کے درمیان لفظی جھڑپ کے بعد پتھراؤ اور ایک دوسرے پر بوتلیں پھینکی گئی۔ اس کے بعد بی جے پی اور سنگھ پریوار کے لوگوں نے راستہ روک کر سواریوں کو نقصان پہنچایا اور آنے جانے والوں کے لیے تکالیف کا سامنا کرناپڑا ۔ چند گنے چنے پولیس رہنے کی وجہ سے حالات قابو میں لانے میں پولیس پوری طرح ناکام ہوچکی تھی ۔ زائد فورس کے تعینات کے بعد پولیس نے لاٹھی چارج اور آنسو گیس گولے کے ذریعہ حالات پر قابو پانے کی کوشش کی۔ اس واردات میں بنٹوال پولیس تھانہ کے سب انسپکٹر سنجے بلّال اور تین دیگر پولیس زخمی ہوگئے ۔ پولیس گاڑیوں سمیت دیگر سواریوں کو بھی نقصان پہنچایا گیا ہے ۔ مشتعل ہجوم نے لوٹتے لوٹتے مہنجوتی نامی علاقے میں کھڑی ایک بائک اور کوالیس کار کو بھی پھونک دیا ۔ حالات کو مزید بگڑتے دیکھ پولیس نے ایڈیشنل پولیس افسران کو بلاکر ضلع پولیس کمشنر شرینا نے حالات کو اپنے زیرِ نگرانی لے کر احکامات صادر کئے ۔ کلڑکا سمیت اس کے آس پاس کے کئی علاقوں میں ہنگامی حالات سے نمٹنے کے لیے پولیس افسران کی زائد فورس تعیینات کی گئی ہے ۔ بنٹوال ، پتور اور منگلور سے فائر بریگیڈ کا عملہ بلالیا گیا ہے ، زخمی پولیس افسران کو منگلور کے ایک نجی اسپتال میں داخل کیا گیا اور ایک کو پتور کے خصوصی اسپتال میں داخل کیا گیا ہے ۔ اس موقع پر اسٹیج پر موجود وزیر رمناتھ رائے سمیت کانگریس کے لیڈران آئی ون ڈیسوزا ، ہری کرشنا بنٹوال ، بی ایچ قادر ، ممتا گٹی ، عباس علی وغیرہ کو پولیس حفاظت میں محفوظ مقامات پر پہنچایادیا گیا ۔ کشیدگی کی وجہ ایک دوسری پارٹیوں پر الزام تراشی بتائی جارہی ہے بالخصوص ضلع پنچایت رکن پرکاش شیٹی کا بیان پر سنگھ پریوار نے اعتراض جتایا تھا ۔ دوسیاسی پارٹیوں کے درمیان پیش آئی کشیدگی کی وجہ سے پورے علاقے میں افواہوں کا بازار گرام ہے ۔ پولیس انتظامیہ نے حالات پر قابو میں رکھنے کے لیے سیکشن 144نافذ کردیاہے ۔
کنداپور میں ایک بار پھر گینگ وار ، ایک اسپتال تو دوسرا پولیس تھانے
کنداپور 09؍مارچ (فکروخبرنیوز) کنداپور میں ایک بار پھر گینگ وار کے سر اٹھانے کے اندیشے ظاہر کئے جارہے ہیں ۔ جمعہ کی رات پیش آئے ایک گینگ وار میں دو افراد کے زخمی ہونے اور ایک فرد کو گرفتار کرلیے جانے کی واردات پیش آئی ہے ۔ حزبِ مخالفین کے تلوار حملوں میں ملوث رمیش دیوڑیگا شخص کو عدالتی حراست میں دے دیا گیا ہے جب کہ دوسرا ملزم سندیب سخت زخمی ہے جس کو گرفتار کرلیے جانے کی بات کہی جارہی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق حملہ سے متأثرہ شخص امیش شیریگار جمعہ کی رات قریب سوابارہ بجے کوٹیشور بازار میں اپنی رٹز کار میں جارہا تھا ۔ اس دوران سندیپ ، گنیش ، اکھلیش ، آسر، اور نتِن نامی افراد بائی پاس کے قریب جب وہ رکا تو ان کے بھائی رمیش شریگار ر پر تلوار سے حملہ بول دیا ۔ تلوار کی وار ہاتھ سے روکنے کی وجہ سے رمیش کا ہاتھ زخمی ہوگیا اس دوران امیش نے فون کرکے اپنے ساتھیوں کو بلالیا ۔ سندیپ نے اپنے ساتھ لائی ہوئی ہاکی اسٹک سے امیش کے پیروں پر حملہ کردیا ۔ پولیس کو خبر ملتے ہی موقع واردات پر پہنچنے اور وہاں موجود زخمی افراد کو حراست میں لے کر اسپتال پہنچایا ۔ مزید تحقیقات جاری ہے ۔
مدینہ کالونی میں بائک اور رکشہ کے مابین تصادم: تین افراد زخمی
بھٹکل 09؍ مارچ (فکروخبرنیوز)آج صبح قریب دس بجے بائک اور رکشہ کے مابین پیش آئے آپسی تصادم کی وجہ سے تین افراد زخمی ہوگئے ۔ فکروخبرکے مطابق یہ حادثہ جامعہ آباد روڈ پر پیش آیا ۔ زخمیوں کی شناخت رکشہ ڈرائیور ناگراج (29) ، عطار محلہ کے رہنے والی آفرین (16) اور رابعہ (40) کی حیثیت سے کرلی گئی ہے ۔ حادثہ میں زخمی ہونے والوں کو سرکاری اسپتال میں طبی امداد فراہم کرنے کے بعد گھر روانہ کیا گیا ہے ۔ بھٹکل دیہی پولیس تھانہ میں معاملہ درج کرلیا گیا ہے ۔
Share this post
