بنگلور:27اکتوبر2019(فکروخبر/ذرائع)ب کرناٹک کے سابق وزیر اور کانگریس کے سینئر لیڈر ڈی کے شیوکمار کے ہفتہ کویہاں پہنچنے پر بڑی تعداد میں انکے حامیوں ،رہنماؤں اور کارکنوں نے گرم جوشی کے ساتھ استقبال کیا۔وہ نئی دہلی کی تہاڑ جیل میں گزشتہ تقریبا 50دنوں سے قید تھے ۔
شیوکمار کو دہلی ہائی کورٹ سے منی لانڈرنگ معاملہ میں گزشتہ جمعرات کو ضمانت ملی ۔ شیوکمار کا یہاں بین الاقوامی ایئرپورٹ پر پہنچنے پر سابق وزیراعلی اور جنتادل (ایس )کے لیڈر ایچ ڈی کمارسوامی اور کانگریس کے کئی رہنما اور بڑی تعداد میں کارکنوں نے خیرمقدم کیا۔کانگریس کے لیڈر اور سابق وزیرکرشنا بی گوڈا ،الاما پربھوپاٹل اور دیگر شخصیات اس موقع پر موجود تھیں ۔
کرناٹک کے سابق لوک آیکت سنتوش ہیگڑے نے کانگریس لیڈر کا شاندار استقبال کیے جانے پر سخت نکتہ چینی کی جنھیں انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے منی لانڈرنگ معاملہ میں حال ہی میں گرفتارکیاتھا۔انھوں نے کہا،’’ بدعنوانی اور منی لانڈرنگ معاملہ میں ملزم کانگریس لیڈر کا جس طرح سے استقبال کیاگیاہے وہ انتہائی افسوسناک ہے
کرناٹک کے وزیرمحصولات اور بھارتیہ جنتاپارٹی کے سینئر لیڈر آر اشوک نے بھی شیوکمار کے اس طرح سے استقبال کرنے پر نکتہ چینی کی ۔
Share this post
