کانگریس اور جے ڈی ایس کے اتحادی امیدوار آنند اسنوڈکر نے پرچۂ نامزدگی کیا داخل

بھٹکل 04؍ اپریل 2019(فکروخبر نیوز) اترکنڑا پارلیمانی حلقہ سے جے ڈی ایس اور کانگریس کے اتحادی امیدوار آنند اسنوڈکر نے ریاستی وزیر اعلیٰ کمارا سوامی ، جے ڈی ایس سینئر لیڈر عنایت اللہ شاہ بندری اور دیگر سینئر لیڈران کی موجودگی میں اپنا پرچۂ نامزدگی داخل کیا۔ انہوں نے کانگریس کے سینئر رہنما کی حمایت حاصل کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر اور ضلع الیکشن کمشنر کو اپنا پرچۂ نامزدگی سونپا۔ ان کے مقابلہ میں بی جے پی پارٹی کی طرف سے آننت کمار ہیگڈے نے بدھ کے روز اپنا پرچۂ نامزدگی داخل کیا ہے۔ اس کے علاوہ آزاد امیدوارکی حیثیت سے کئی افراد نے اپنا پرچۂ نامزدگی داخل کیا ہے۔ عوام کا ماننا ہے کہ کانگریس جے ڈی ایس اتحادی امیدوار آنند اسنوڈکر اور بی جے پی کے امیدوار آننت کمار ہیگڈے کے درمیان ہوگا۔

Share this post

Loading...