کمپاؤنڈ دیوار گرنے سے 49 سالہ خاتون کی موت

منگلورو، 08 جولائی 2020 (فکروخبرنیوز/ذرائع) پتور شہر کے مضافات میں پیرپارلڈکڈ میں منگل کے روز ایک کمپاؤنڈ کی دیوار گرنے کے بعد 49 سالہ گھریلو خاتون موقع پر ہی دم توڑ گئی۔

عینی شاہدین نے پولیس کو بتایا کہ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب شوبا اپنے گھر کے پیچھے بیڑیاں لپیٹ رہی تھی۔ بارش کے بعد مکان کی 10 فٹ کمپاؤنڈ دیوار کمزور ہوچکی تھی۔ دیوار کے قریب بیٹھی شوبھا پر کمپائونڈ کی دیوار گر پڑی اور اس کی زد میں آنے سے اس کی موت واقع ہوگئی۔ 

موقع پر پہنچنے والے فائر عملہ اور پولیس نے ملبے سے شوبہ کی نعش نکالنے میں کامیابی حاصل کی۔

پتور کے ایم ایل اے سنجیوا ماتندور، ایم ایل سی پرتاپ سمہا نائک، پتور ڈویژن کے اسسٹنٹ کمشنر یتیش اللال سمیت دیگر نے موقع پر جا کر اہل خانہ کو تسلی دی۔ ایم ایل اے متندور نے وعدہ کیا ہے کہ حکومت متاثرہ افراد کے اہل خانہ کو مناسب معاوضہ جاری کرے گی۔

Share this post

Loading...