منگلورو، 12 اپریل 2020(فکروخبرنیوز/ذرائع) بھارتی کوسٹ گارڈ (آئی سی جی) نے کرناٹک کے ساحلی پٹی پر نگرانی میں سختی کی ہے آئی سی جی نے ساحلی پٹی سے ای ای زیڈ گشت تک طویل اور وسیع نگرانی کے لئے اپنے آف شور پٹرول ویسل کو سونپ دیا ہے۔ اس کے علاوہ، غیر آباد جزیروں کی فول پروف سیکیورٹی کو یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ ساحل کی سمندری حدود میں کسی بھی طرح کی غیر ضروری لینڈنگ کو روکنے کے لئے جنوب میں کاسرگوڈ تک ساحل لائن کے قریب گشت کے لئے انٹرسیپٹر کشتیاں اور آئی سی تعینات ہیں۔ہاور کرافٹس کو پورے ساحل میں ساحل کے قریب گشت کے لئے تعینات کیا گیا ہے۔ بچاؤ کے کاموں کو آسانی سے عمل میں لانے اور زمینی اور دریا کے راستے پر حفاظتی انتظام کی سہولت فراہم کرتی ہے۔
کوسٹ گارڈ او پی وی اور انٹرسیپٹر کشتیاں سمندری حدود کے گشت کو مستقل طور پر برقرار رکھے ہوئے ہیں۔ کوسٹ گارڈ کوسٹل سیکیورٹی نیٹ ورک (سی ایس این) سسٹم کے ذریعہ الیکٹرانک نگرانی بھی برقرار رکھے ہوئے ہے۔
Share this post
