منگلورو16 ستمبر2021(فکروخبرنیوز/ذرائع) انجن میں خرابی کی وجہ سے بیچ سمندر میں پھنسی کشتی انڈین کوسٹ گارڈ کی جانب سے مدد فراہم کرتے ہوئے اسے ساحل پہنچایا گیا۔ یہ واقعہ آج صبح پیش آیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق ساگر سمرت نای کشتی میں ملپےساحل سے 35 ناٹیکل دورانجن میں خرابی پیدا ہوگئی۔ منگل کی شام انہوں نے کوسٹ گارڈ سے مدد مانگی جس پر راجدود منگلورو سے رات گیارہ روانہ ہوگیا لیکن تیز ہوا کی وجہ سے ریسکیو آپریشن شروع نہیں کرسکے۔
صبح جب ہوا کی رفتار کم ہوئی تو ماہی گیروں کی کشتی سمیت اس پر سوار گیارہ ماہی گیروں کو بحفاظت ساحل پر پہنچایا گیا۔ ملپے بندرگاہ کے قریب کشتی کو محکمہ ماہی گیری کے حوالے کیا گیا۔ محکمہ ماہی گیری کی درخواست پر کوسٹ گارڈ بحیرہ عرب میں گشت کر رہا ہے۔
Share this post
