بنگلورو21؍ جون 2023: وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ادریس پاشا کے قتل کے ملزم ضمانت پر رہا پونیتھ کیریہلی ادریس پاشا کے کے خاندان کو معاوضے دئیے جانے پر سوالات کھڑے کررہا ہے۔
پونیتھ کیریہلی نے اپنے خدشات کا اظہار کرتے ہوئے اپنے فیس بک پیج پر ویڈیو شیئر کی۔ انہوں نے سوال کیا کہ کس بنیاد پر سدارامیا کی قیادت والی کانگریس حکومت نے ایک شخص کو 25 لاکھ روپے بطور معاوضہ دیئے جو مبینہ طور پر ذبح کے لیے مویشیوں کو لے جانے میں ملوث تھا۔ کیریہلی نے حکومت پر ہندو برادری کو دبانے کا بھی الزام لگایا، جو ریاست میں اکثریت میں ہے، اورکہا کہ گائے کی حفاظت کرنے والے ان جیسے لوگوں کی توہین کر رہی ہے۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ کیا حکومت مویشیوں کی غیر قانونی نقل و حمل اور قتل کو فروغ دے رہی ہے۔
کیریہلی نے وزیر اعلیٰ سدارامیا کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ انہیں اس کے نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا۔ انہوں نے تمام ہندوؤں پر زور دیا کہ وہ پاشا کے خاندان کو معاوضہ فراہم کرنے کے پیچھے وجوہات کے بارے میں حکومت سے سوال کرے ۔
Share this post
