افواہ بنے گی حقیقت؟ سی ایم ایڈی یوروپا نے توڑی خاموشی

بنگلورو 27 مئی2021 (فکروخبرنیوز/ آئی این ایس) ریاست میں قیادت کی ممکنہ تبدیلی کے بارے میں لگاتارخبروں پر خاموشی توڑتے ہوئے کرناٹک کے وزیر اعلی بی ایس یدیورپا نے جمعرات کے روز کہا کہ انہیں ان لوگوں سے پریشان نہیں ہیں جو انہیں ہٹانے کی کوششیں کررہے ہیں کیونکہ وہ ریاست میں کوویڈ کی صورتحال سے نمٹنے کے لئے اقدامات کررہے ہیں۔ 

کرناٹک کے وزیر سیاحت سی پی یوگیشوارہ اور ہبللی - دھارواڑ کے ایم ایل اے اروند بیلاڈ یدیورپا کی برطرفی کی لابی کے لئے دہلی جانے کے مبینہ طور پر میڈیا میں قیاس آرائیوں کے بعد یدیورپا کا بیان اہمیت کا حامل ہے۔
جمعرات کو ان کی واپسی کے بعد دونوں رہنماؤں نے بیان دیا کہ ان کا یہ دورہ ذاتی وجوہات کی بناء پر تھا نہ کہ قیادت میں تبدیلی کے لیے۔ 
انہوں نے کہا کہ میری ترجیح عوام کی فلاح و بہبود پر ہے۔ میرے سامنے کوئی دوسرا معاملہ نہیں ہے۔ وبائی بیماری سے نمٹنا بنیادی کام ہے... کسی اور چیز پر توجہ نہیں دی جارہی ہے۔"؎
وزیراعلیٰ نے زور دے کر کہا کہ اس مہلک وائرس سے نمٹنے کے لئے سب کو متحد ہو کر ایک ساتھ آنا ہوگا جو پچھلے ایک سال سے  سبھوں کو متاثر کررہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ خوفناک وائرس ریاست کے دیہی علاقوں میں پھیل رہا ہے، لہذا میں وزراء و اراکین اسمبلی سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ اپنے خطے میں اس وبائی بیماری سے نمٹنے کے لئے یکجہتی کے ساتھ توجہ دیں۔"
ایک سوال کے جواب میں یدیورپا نے کہا کہ بی جے پی کے مرکزی رہنما ایسی کسی بھی طرح کی کوششوں سے نمٹنا جانتے ہیں۔  یدیورپا نے کہا کہ اس بار میرا خیال یہ ہے کہ  جو بھی دہلی گیا اور واپس آیا، اس کو ضرور جواب ملنا چاہئے۔
ایک اور سوال کے جواب میں کہ آیا ان کی پارٹی کے کچھ رہنما مبینہ طور پر دہلی جارہے تھے کہ وہ قیادت میں تبدیلی لائیں گے، انہوں نے جواب دیا کہ اگر کوئی کہیں چلا گیا تو آپ (میڈیا) کو بھی معلوم ہونا چاہئے کہ انہیں صحیح جواب دیا گیا ہے اور انہیں واپس بھیج دیا گیا ہے۔
اب صرف ایک ہی چیز ہے کہ ہم کوویڈ کا سامنا کرنے کے لئے مل کر کام کریں جب لوگ پریشانی کا شکار ہو رہے ہیں اور اموات میں اضافہ ہورہا ہے۔ قانون سازوں اور وزراء کو وبائی مرض پر پر توجہ دینی چاہئے۔ میرے سامنے کوئی دوسرا موضوع نہیں ہے۔

 

Share this post

Loading...