سی ایم ایڈی یوروپا ذاتی طور پر لاک ڈاؤن کے حق میں نہیں

بنگلورو13جولائی2020(فکروخبرنیوز/ذرائع) کورونا وائرس کے انفیکشن کے بڑھتے ہوئے واقعات پر قابو پانے کے لئے مختلف حلقوں اور کچھ سیاسی جماعتوں کی طرف سے ضلع جنوبی کنیرا میں لاک ڈاؤن کے اعلان کے بعد وزیر اعلیٰ  بی ایس یدیورپا نے زور دے کر کہا کہ وہ ذاتی طور پر اس خیال کے مخالف ہیں۔

انہوں نے پیر 13 جولائی کو ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ مختلف اضلاع کی ضلعی انتظامیہ کے ساتھ پیر کے روز ہونے والے ایک اجلاس میں اپنی رائے پیش کی اورعوام سے تعاون کی اپیل کی۔ 

وزیر اعلیٰ نے اس بات کا بھی اظہار کیا ہے کہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے یہ اقدام کیا ہے۔ 

 اس میٹنگ میں جنوبی کنیرا ضلع کی ڈپٹی کمشنر سندھو بی روپیش، جنوبی کنیرا ضلع انچارج وزیر کوٹا سرینواس پوجاری، رکن پارلیمنٹ نلن کمار کتیل اور دیگر عہدیدار موجود تھے۔ 

ذرائع :  ڈائجی ورلڈ

Share this post

Loading...