کرناٹک : وزیر اعلیٰ کی دوڑ میں کون کون ہیں شامل ہیں؟؟

karnataka news, karnataka, cm post

بنگلورو 14 مئی 2023 (آئی اے این ایس)  کرناٹک اسمبلی انتخابات میں کانگریس کو بڑی کامیابی حاصل ہونے کے بعد اعلیٰ لیڈرران کے حامیوں نے اپنے لیڈروں کے لیے مطلوبہ عہدہ کا مطالبہ کرتے ہوئے پوسٹر وار شروع کردی ہے۔

سدارامیا اور ڈی کے شیوکمار کے حامیوں نے دعویٰ کرنا شروع کردیا ہے کہ ان کے لیڈر کو وزیراعلیٰ بنایا جانا چاہئے۔ دونوں لیڈروں کی رہائش گاہوں کے سامنے بڑے بڑے پوسٹر لگ چکے ہیں۔

کانگریس کارکنوں کی جانب سے لگائے گئے پوسٹروں میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ ان کے لیڈر ریاست کے وزیر اعلیٰ بننے جارہے ہیں۔ ذرائع نے وضاحت کی کہ سدارامیا اور شیواکمار دونوں اس عہدہ کے لئے شدت سے لابنگ کر رہے ہیں اور اتوار کی شام ہونے والی لیجسلیچر پارٹی میٹنگ میں ان کی حمایت کے لئے ایم ایل اے سے بات کر رہے ہیں۔

اس سب کے درمیان کانگریس صدر ملکارجن کھرگے کے بیٹے پریانک کھرگے کے حامیوں نے بھی ایک پوسٹر مہم شروع کر دی ہے جس میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ تین بار ایم ایل اے رہ چکے ہیں اس لیے انہیں وزیر اعلیٰ بنایا جائے۔

ایک پوسٹر میں لکھا ہے کہ یہ صرف ان کے والد کا خواب نہیں بلکہ یہ تمام کنڑیگاس کا خواب ہے۔

Share this post

Loading...