ہاویری:25؍ جولائی 2023 (فکروخبرنیوز) وزیر اعلیٰ سدارامیا اچانک آج ضلع اسپتال پہنچے۔ جہاں شدید بارش کی وجہ سے مریضوں کو مشکلات کے سامنا کرنے کی خبریں تھیں۔
اپنے معائنے کے دوران ایک خاتون نے بارش کی وجہ سے پانی لیک ہونے کی صورت حال پر تشویش کا اظہار کیا، جس پر وزیر اعلیٰ نے محکمہ صحت کے ضلعی افسر اور چیف انجینئر کے خلاف فوری کارروائی کرنے کو کہا۔
سدارامیا نے اسپتال میں موجود محکمہ صحت کے افسران سے براہ راست بات چیت کی اور بغیر کسی تاخیر کے چیف انجینئر کی معطلی کے احکامات جاری کیے۔
Share this post
