کرناٹک کے وزیر اعلیٰ کا کنور میں راستہ روکنے کے الزام میں پانچ افراد گرفتار

کاسرگوڈ 25/ دسمبر 2019(فکروخبر نیوز) کرناٹک کے وزیر اعلیٰ ایڈی یوروپا کے کنور دورے کے دوران راستے روکنے کے الزام میں پولیس نے پانچ افراد کو حراست میں لیا ہے جن میں تین کا تعلق ڈی وائی ایف آئی اوردو کا تعلق یوتھ کانگریس سے بتایا جارہا ہے۔ ان پانچوں افراد کو منگل کے روز گرفتار کیا گیا اور غیر ضمانتی دفعات کے تحت معاملہ درج کرلیا گیا ہے۔ گرفتار شدہ افراد کی شناخت اکھل، شیبین، جیتھ، سنیل، اور جیجیش کی حیثیت سے کرلی گئی ہے۔ یاد رہے کہ کچھ روز قبل کرناٹک کے وزیر اعلیٰ ایڈی یوروپا کے کنور دورے کے دوران پھازاانگڑی نامی مقام پر کچھ نوجوان جمع ہوگئے اور انہو ں نے کالے جھنڈے دکھا کر وزیر اعلیٰ ایڈی یوروپا کے کیرلا آمد کی مخالفت کی۔ انہو ں نے مخالفت کے دوران ان کا راستہ روکنے کی بھی کوشش کی جسے پولیس نے ناکام بنادیا۔ اس واقعہ کے منظر عام پر آنے کے بعد ایڈی یوروپا منگلورو لوٹ گئے تھے۔ 

Share this post

Loading...