بنگلورو23؍اکتوبر2023(فکروخبرنیوز) کرناٹک جے ڈی (ایس) کے معزول صدر سی ایم ابراہیم نے اتوار کے روز زور دے کر کہا کہ وہ "تکنیکی اور ذہنی طور پر" جنتا دل (سیکولر) میں ہیں اور اب بھی ریاست میں پارٹی کے سربراہ ہیں، کیوں کہ عہدے سے ان کی برطرفی غلط تھی۔.
جے ڈی (ایس) کے قومی صدر ایچ ڈی دیوے گوڑا اور ان کے بیٹے اور سابق وزیر اعلیٰ ایچ ڈی کمار سوامی سے بی جے پی کے ساتھ ہاتھ ملانے کے اپنے فیصلے پر نظر ثانی کرنے کی اپیل کرتے ہوئے انہوں نے یہ بھی کہا کہ وہ آئندہ کے لائحہ عمل کا فیصلہ کریں گے، جس میں بی جے پی کے خلاف قانونی لڑائی بھی شامل ہے۔
بی جے پی کے جے ڈی ایس کے ساتھ اتحاد کے بعد سی ایم ابراہیم فیصلہ کے خلاف اپنی نراضگی کا اظہار کیا تھا جس پر ایچ ڈی دیوے گوڑا نے پارٹی کی کرناٹک یونٹ کو تحلیل کر دیا تھا اور کمارا سوامی کو "ایڈہاک صدر" مقرر کیا تھا۔
انہوں نے کہا کہ دیوے گوڑا ایک سینئر لیڈر ہیں۔ میں آپ (میڈیا) کے ذریعے ایک بار پھر ہاتھ جوڑ کر ان سے درخواست کرتا ہوں کہ وہ بی جے پی کے ساتھ اتحاد کے فیصلے پر نظر ثانی کریں۔ کیرالہ، تمل ناڈو، راجستھان (پارٹی یونٹس) بی جے پی کے ساتھ جانے کے فیصلے کے خلاف ہیں۔
یہاں نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے انہوں نے گوڑا پر زور دیا کہ وہ اس نظریہ کے ساتھ کھڑے رہیں جس کی پارٹی ہمیشہ سے پیروی کرتی رہی ہے۔
یہ بتاتے ہوئے کہ وہ ادے پور کا دورہ کر رہے ہیں اور وہاں جے ڈی (ایس) پارٹی کے رہنماؤں سے ملنے کے لیے اس ہفتے کے آخر میں ممبئی کا سفر کریں گے، ابراہیم نے کہا، "دیوے گوڑا جانتے ہیں کہ انہیں کیسے وزیر اعظم بنایا گیا تھا۔ وہ جانتے ہیں کہ میں نے 1995 میں جنتا دل کیسے بنایا تھا۔ یہ ان کے لیے کوئی نئی بات نہیں ہے، وہ جانتے ہیں، لیکن کیا کرنا ہے کمارسوامی کی طرف سے ان پر دباؤ ہے۔
(پی ٹی آئی کے ان پٹ کے ساتھ)
Share this post
