وزیر اعلیٰ بومئی کا بھٹکل دورہ : بارش سے ہونے والے نقصانات کی بھرپائی کے لیے چالیس کروڑ روپئے منظور

cm_bommai_in_bhatkal, cm bommai, bommai, bhatkal,

بھٹکل 03؍ اگست 2022(فکروخبرنیوز) بھٹکل میں حالیہ بارش سے ہونے والے نقصانات کا جائزہ لینے پہنچے کرناٹک کے وزیر اعلیٰ بسوراج بومئی آج شام بھٹکل پہنچے اور مٹھلی میں مکان کے نیچے دبنے سے ہلاک ہونے والے چار افراد کے اہلِ خانہ سے مل کر تعزیت کا اظہار کیا اور فی کس 5 لاکھ روپئے کے حساب سے کل بیس لاکھ روپئے کا چیک پیش کیا۔

اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ منگل کی رات بھٹکل میں 533 ایم ایم بارش ہوئی ، ایسے میں حالات پر قابو پانی ممکن نہیں ہوتا۔ مٹھلی میں جس مقام پر حادثہ ہوا ہے وہاں کا ایک جائزہ لینے کے بعد جن جن مکانوں کو نقصان ہونے کے امکانات ہیں انہیں محفوظ مقامات پر پہنچانا ضروری ہے۔

وزیر اعلیٰ نے بتایا کہ ایک اندازے کے مطابق 30 سے 40 کروڑ کا نقصان ہوا ہے ۔ ان کے مطابق 2175 گھروں میں پانی داخل ہوا اور کئی دکانوں میں پانی داخل ہونے سے نقصان ہوا ہے جس سے اشیاء ضروریہ وغیرہ کو بھی نقصان پہنچا ہے۔

اسی طرح ماہی گیروں کی کشتیاں بھی تباہ ہوگئیں ہیں اور اس کے انجن کو بھی نقصان پہنچا ہے ۔

وزیر اعلیٰ نے کہا کہ نقصانات کی بھرپائی کے لیے ضرور اقدامات کیے جائیں گے۔

Share this post

Loading...