منجیشور۔27/فروری۔2018(فکرو خبر نیوز) چند دنوں قبل دو گروپوں کے مابین آپسی تنازعہ کو لے کر ہو ئے لڑا ئی جھگڑے میں ہتھیاروں کے ذریعہ مخالف گروپ پر حملہ کر نے والے تین لو گوں کو پولیس نے حراست میں لیا ہے ،جن کی شنا خت سوم کا لا کا رہنے والا کشن (19) مجیبائیل کا رہنے والا منجو ناتھ (22) اور محمد حنیف (35) کے طور پر کر لی گئی ہے ،جنھوں نے گاندھی نگر کے رہنے والے محمد اشرف اور ان کے ساتھیوں پر حملہ کیا تھا ،
محمد اشرف کی شکا یت کے مطابق کل چودہ افراد کے خلاف اقدام قتل کا کیس درج کر لیا گیا ہے ،جنھوں نے 20/فروری رات 10 بجے اشرف اور اس کے ساتھیوں پر حملہ کیا تھا ،جب کہ اشرف کی کار کو بھی شدید نقصان پہنچا یا تھا ، اس کے علاوہ اشرف کے ساتھ مو جود چھ لو گوں پر بھی حملہ کر تے ہو ئے انہیں زخمی کر دیا تھا ،جس کے بعد پولیس نے کارراوئی کر تے ہو ئے تین لو گوں کو گرفتار کیا ہے ، جنہیں عدالت میں پیش کئے جانے پر عدالت نے دو ہفتہ جیل کی سزا سنا ئی ہے ،اس کے علاوہ اس معاملہ میں ملوث بقیہ ملزمان کی پولیس تلاش کر رہی ہے ،معاملہ منجیشور پولیس تھا نہ میں درج ہے ۔
Share this post
