منگلور: 04؍اگست2018(فکروخبرنیوز) کرناٹکا سی ایم کمار سوامی کے خلاف سوشل میڈیا پر توہین آمیز تبصرہ کرنے کے الزام میں ایک شخص کو منگلور پولس نے گرفتار کر لیا ہے ، گرفتار شخص کی شناخت پرشانت پجاری کی حیثیت سے کر لی گئی ہے ، پرشانت پجاری فرنگی پیٹ کے قریب میرامجلو کا رہنے والا ہے ،بتایا جا رہا ہے کہ سوشل میڈیا پر کرناٹک کے سی ایم کمار سوامی پر توہین آمیز پوسٹ کرنے پر اس کے خلاف کادری پولس تھانہ میں شکایت درج کر لی گئی تھی جس پر پولس نے کارروائی کرتے ہوئے اسے گرفتار کر لیا ہیاس کے خلاف تعزیرات ہند کی دفعہ 153,اور 154کے تحت کیس درج کر لیا ہے ،پولس معاملہ کی مزید تحقیقات کر رہی ہے
Share this post
