منگلورو 21؍ فروری 2019(فکروخبر نیوز) سیٹی سینٹرمال سے دھواں نکلنے کے بعد کچھ دیر کے لیے یہاں افرتفری کا ماحول دیکھنے میں آیا۔ اطلاعات کے کے مطابق عمارت کی چوتھی منزل سے دھواں اٹھنے لگا جس کو دیکھ کر لوگوں میں ایک عجیب خوف بیٹھ گیا اور دیکھتے ہی دیکھتے اس سے متصل سڑک پر ٹرافک نظام بھی متأثر ہوگیا۔ دراصل چوتھی منزل پر واقع ایک فوڈ کی دکان میں آگ لگ گئی تھی اور اس کو دیکھ کر مال میں موجود لوگ کچھ دیر کے لیے پریشان ہوگئے البتہ اس کی وجہ سے کسی بھی قسم کے نقصان کی اطلاعات موصول نہیں ہوئی ہے۔ بتایا جارہا ہے کہ آگ شاٹ سرکیوٹ کی وجہ سے لگی تھی۔ پانڈیشور فائر بریگیڈ عملہ نے بروقت پہنچ کر اپنا بھرپور تعاون پیش کیا۔
Share this post
