دس روپئےکی قیمت والے چوزے کا ٹکٹ 52 روپئے ، ایسا کیا ہوا؟

bus ticket, shirur, shivamogga, bus ticket for chicken,

شیواموگا02؍جنوری2022(فکروخبرنیوز) یوں تو بسوں پرسفر کرنے پر انسانوں کا ٹکٹ تو لیا جاتا ہے لیکن ایک بات آپ کو بھی معلوم ہونی چاہیے کہ ٹکٹ صرف انسانوں کے لیے نہیں بلکہ ہر جاندار کا لیا جاتا ہے لیکن اس کے لیے نصف ٹکٹ ہے۔

ایک چوزہ جس کی مارکیٹ میں قیمت 10 روپے ہے، اسے ایک جگہ سے دوسری جگہ لے جانے کے لیے 52 روپئے کا ٹکٹ دینا پڑا۔ جس کے ٹکٹ کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

یہ واقعہ اس بس میں پیش آیا جب کچھ لوگ شیوا موگا سے شیرورجارہے تھے ۔ سفر کے دوران کنڈکٹر نے چوزے کی آواز سنی جس پر ان سے پوچھے جانے پر پتہ چلا کہ ان کے پاس چوزہ ہے۔ کنڈکٹر نے خاندان سے کہا کہ وہ اصول  کے مطابق چوزے کے لیے ٹکٹ خریدیں۔ انہوں نے شروع میں بحث کی لیکن بعد میں ٹکٹ لے لیا۔

رپورٹ کے مطابق کنڈکٹر نے چوزے کے لیے 52 روپے وصول کیے ۔ اہل خانہ نے ٹکٹ کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل کر دی۔ حال ہی میں ایک شخص سے اس کی مرغی کے لیے 500 روپے وصول کیے گئے جب وہ حیدرآباد سے کوپل جا رہا تھا۔

Share this post

Loading...