چھوٹے بھائی نے ٹی وی ریموٹ دینے سے کیا انکار تو بڑے بھائی نے کرلی خودکشی (مزید ساحلی خبریں)

مہلوک نوجوان کی شناخت چیتن (22) کی حیثیت سے کرلی گئی ہے۔ پولیس کے مطابق مذکورہ نوجوان شراب کا عادی تھا اور کوئی کام نہ ملنے کی وجہ سے ہمیشہ اداس رہا کرتا تھا۔ کل رات قریب دس بجے ٹی وی دیکھنے کے دوران اپنے چھوٹے بھائی سے ریموٹ طلب کیا ۔ چھوٹے بھائی نے ریموٹ نہ ددینے سے دونوں کے درمیان تو تو میں میں ہوگئی ۔ بالآخر چیتن نے غصہ میں آکر گھر ہی میں پھانسی لگاکر خودکشی کرلی۔ خبر ملنے پر اہلِ خانہ اسپتال لے گئے جہاں اسے ڈاکٹروں نے مردہ قرار دیا۔ پولیس تھانہ میں معاملہ درج کرلیا گیا ہے۔ 


گوکرنا :سیلفی لینے کے چکر میں ایک خاتون اپنی جان کھوبیٹھی 

کاروار 30؍ مئی (فکروخبر نیوز) سلیفی لینے کے دوران پیر پھسل کر سمندر میں ڈوب کر ہلاک ہونے کی واردات کاروار ضلع کے گوکرنا علاقے میں کل پیش آئی ہے۔خاتون کی شناخت پرانیتا میہتا (22)مقیم راجستھان کی حیثیت سے کرلی گئی ہے۔ اطلاعات کی مطابق مذکورہ خاتون لائٹ ہاؤس کے پاس سے سلیفی لینے کی کوشش کرتے ہوئے اچانک پیر پھسل کر سمندر میں گرگئی ۔ کچھ دیرتک وہ اپنی جان بچانے کی کوشش کرتی رہی ۔ لیکن جب تک ساحل پر موجود لوگ اس کی مدد کے لیے آگے بڑھتے وہ اپنی آخری سانس لے چکی تھی۔ مقامی لوگوں کی مدد سے اس کی لاش برآمد کی گئی ہے۔ گوکرنا پولیس نے معاملہ درج کرلیا ہے۔ 

Share this post

Loading...