منگلورو 17؍ ستمبر 2018(فکروخبر نیوز) راستہ کنارے کھڑی کی گئی لاریوں کے بیٹریس اور دیگر قیمتی اشیاء سرقہ کرلیے جانے کے الزام میں کنکناڈی پولیس نے ایک شخص کو گرفتار کرلیا ہے جس کی شناخت اظہرالدین کی حیثیت سے کرلی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق مذکورہ نوجوان ساڑھے چار لاکھ روپئے کی اشیاء سرقہ کیے جانے کے الزام میں مطلوب تھا۔ پولیس نے ایک اور ملزم عارف کو گرفتار کرنے کے لیے جال بچھادیا ہے۔ پولیس نے ملزم کے پاس سے چالیس ہزار قیمت کی بیٹری اور ایک اسکور پؤ کار بھی ضبط کرلی ہے جو چرائی گئی اشیاء منتقل کرنے میں استعمال کیا کرتا تھا۔ ضبط شدہ مالیت کا اندازہ ساڑھے چار لاکھ روپئے لگایا گیا ہے۔
Share this post
